لاہور 27دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو شہید اور نواز شریف کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہ ہے ۔ بے نظیر شہید کا نام پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔بے نظیر بھٹو نے عوام کے حق حکمرانی کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کی، انہوں نے کہا کہ محترمہ کی شہادت سے پیدا ہونے والا سیاسی خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ مریم اورنگزیب نے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کی بحالی اور عوامی حقوق کے لئے بے مثال جدوجہد کی۔ میثاق جمہوریت بی بی شہید اور نواز شریف کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہیں اس کے علاوہ بے نظیر شہید کی سیاسی خدمات کسی سی مخفی نہیں؛لہٰذا ان کا نام پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ بے نظیر نے عوام کے حق حکمرانی کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کی اور قوم کے مستقبل کو تابناک بنانے اور پاکستان کی تاریخ میں زریں باب قائم کرنے میں انہوں نے بے مثال خدمات انجام دی ہیں ۔